(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے پاکستانی عوام کو 'ٹھرکی' قرار دیدیا۔
حال ہی میں خوبرو اداکارہ مائرہ خان نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی معاشرے، اپنے شعبے اور نجی زندگی کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ میں اداکارہ مائرہ خان نے پاکستان عوام کے خیالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام "ٹھرکی" ضرور ہے مگر پیار کرنے والی ہے۔
مائرہ خان کو اکثر و بیشتر ان کے ملبوسات کے سبب ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کترینہ کیف کو نمائشی لباس میں بہت پسند کریں گے لیکن ڈھکے ہوئے شلوار قمیض میں میری تصویر پر اعتراض کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی پاکستانی مجھے مغربی لباس زیب تن کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور مشرقی لباس پر بھی انہیں مجھ سے مسئلہ ہو گا۔
شوبز اداکاراؤں سے متعلق مائرہ خان نے کہا کہ لوگ نہیں جانتے کہ اداکارہ کے لئے یہ کتنا مشکل ہے، ایک اداکارہ اپنی فیملی کے لیے کماتی ہے۔
واضح رہے کہ مائرہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں، اداکاری کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی ہے۔