(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ زباب رانا نے اپنی حالیہ تصاویر سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
اداکارہ زباب رانا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں انکی قاتلانہ اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
مذکورہ تصاویر میں زباب رانا بلو جینز کے ساتھ جامنی شارٹ سویٹ شرٹ زیب تن کیے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔
کھلی زلفوں اور نازک زیورات کیساتھ اداکارہ کی قاتلانہ ادائیں سوشل میڈیا پر تمام لائم لائٹ چراتی معلوم ہورہی ہیں۔
اداکارہ کی دلکش تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں مداحوں کی جانب سے ان گنت تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ زباب رانا معتدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کے پراجیکٹس میں "وہ پاگل سی"، "بھڑاس"، "رشتے بکتے ہیں"، "بندش" اور "میرے خدا" جیسے نامور نام شامل ہیں۔
View this post on Instagram