(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے اپنے سارے گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پرفلمائے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں گلوکار شیراز اپل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران شیرازاپل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں میرے سارے گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر فلمائے جائیں کیونکہ وہ مجھے بہت پسند ہیں، مادھوری ڈکشٹ اور کاجول جیسی دیگر بھارتی اداکارائیں تو میری والدہ کے زمانے کی ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی تو بوڑھی ہی نہیں ہوتیں۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک میوزک کانسرٹ اور فلمی گانے کی موسیقی ترتیب دینے کے لیے میں 15 لاکھ روپے فیس لیتا ہوں۔
' توکجا من کجا' قوالی کےحوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ اس قوالی کی اصل کمپوزیشن مرحوم نصرت فتح علی خان نے ہی دی تھی، میں نے صرف اسے نئے سرے سے بنایا ہے۔