(لاہور نیوز) فضائی آلودگی اور خشک سردی سے شہری متاثر ہونے لگے، انفلوئنزا کی ویکسین سمیت دیگر ادویات نایاب ہو گئیں۔
خشک سردی کے باعث ہسپتالوں میں خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،بچوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 7 روز میں شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 10ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جناح ہسپتال میں 4 ہزار 800،میو ہسپتال میں 4 ہزار 200 سے زائد مریض آئے جبکہ گنگارام ہسپتال میں 3 ہزار 900سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کاکہناہے کہ سموگ اور خشک سردی کے باعث جلدکے امراض میں اضافہ اور آنکھیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ خشک کھانسی اور سانس میں دشواری کے مریض بھی بڑھ رہے ہیں، کم قوت مدافعت والے افراد اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔