
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ آلہ سماعت کا استعمال ڈیمینشیا کی ابتدا اور بیماری میں اضافے کو مؤخر کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محققین نے 50 برس اور زیادہ کی عمر کے 5 لاکھ 73 ہزار 88 افراد کا معائنہ کیا۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں قوتِ سماعت کا کمزور ہوجانا ڈیمینشیا ایک عامل کے طور پر سامنے آیا۔مطالعے میں ٹیم کو معلوم ہوا کہ سماعت کے کمرور ہوجانے کا تعلق ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات میں 7 فیصد اضافے سے تھا۔
تاہم وہ افراد جن کی سماعت کمزور تھی اور وہ آلہ سماعت استعمال نہیں کرتے تھے ان کے اس دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات 20 فیصد زیادہ تھے جبکہ وہ افراد جو آلہ سماعت پہنتے تھے ان میں بیماری کے امکانات 6 فیصد تھے۔
محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ سماعت کے کمزور ہونے کا علاج آلہ سماعت سے کیا جانا ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی سے تعلق رکھتا ہے۔