اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان میں کتنے بچے ذیابیطس کا شکار ہیں؟افسوسناک رپورٹ سامنے آگئی

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ بچے ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں سینئر اینڈوکرینولوجسٹ اور ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ذیابیطس میں مبتلا ان بچوں کی اکثریت میں بیماری کی بروقت تشخیص نہیں ہوپاتی جس کی وجہ والدین اور معالجین میں معلومات کا فقدان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزن میں اچانک کمی، تواتر کے ساتھ پیشاب کا آنا اور شدید بھوک کے لگنے کے ساتھ بچوں کے مزاج میں تبدیلی ٹائپ 1 ذیا بیطس کی کچھ علامات میں سے ہیں۔ اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو والدین کو اپنے بچوں کو قابل اور اہل معالجین کے پاس لے کر جانا چاہیے اور ان کی شوگر چیک کرنے کے لیے کہنا چاہیے۔

ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا بچوں میں کئی ایسے ہیں جن میں وقت پر بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی اور بیماری کے ابتدائی دنوں میں ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

ماہرِ ذیا بیطس اور چینجنگ ڈائیبیٹیز اِن چلڈرن کے سربراہ پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ادارے کا مقصد پورے ملک میں 3000 ایسے بچوں تک پہنچنا ہے جن کے والدین انسولین نہیں خرید سکتے اور ان کو صحت مند زندگی کے لیے مفت انسولین فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے