اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کب ہو گی؟ اداکارہ عینا آصف نے بتا دیا

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچوں گی۔

حال ہی میں اداکارہ عینا آصف نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف کا کہنا تھا کہ   مجھےبچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، میں گھر میں آئینے کے سامنے مختلف ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگ بولا کرتی تھی۔

فیملی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے، ددیال کا پورا خاندان امریکا میں مقیم ہے، تاہم ننیال کے لوگ ان کے گھر آتے رہتے ہیں۔

عینا  نے انکشاف کیا کہ میرے شوبز میں آنے کے بعد بڑی بہن کا رشتہ آیا، اب تو لوگ میرے گھر کا ایڈریس  بھی پوچھتے ہیں البتہ  میں یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچوں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں ابھی سے ہی لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کروں گی تو میرا کیریئر کون بنائے گا، ابھی تو ایسا وقت آنے میں بہت ٹائم پڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے