اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ساری توجہ صرف ہیروز پر دینے سے اکثر فلمیں ناکام ہوتی ہیں: نیئر اعجاز

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ صرف ہیروز پر توجہ دینے سے اکثر فلمیں ناکام ہو جاتی ہیں۔

حال ہی میں اداکار نیئر اعجاز نے دنیا نیوز کے مقبول ترین شو "مذاق رات " میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران   انہوں نے انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلموں میں صرف اور صرف ہیرو کی اداکاری پر توجہ دی جاتی ہے، اسے بچانے اور کامیاب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے علاوہ دیگر کرداروں پر کوئی توجہ نہیں ہوتی، جس وجہ سے فلمیں بھی اکثر ناکام ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ اکثر فلموں کی شوٹنگ کے دوران یہی ہوا کہ انہیں نظر انداز کیا گیا، ان کی اداکاری کے بجائے ہیرو پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ   نئی نسل کے زیادہ تر اداکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ان میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہے، اگر کسی فلم کے اداکار میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے تو اس کی وجہ سے پوری فلم کا سیٹ بھی خراب ہوجاتا ہے۔

سینئر اداکار نے مشورہ دیا کہ   ایسے اداکار کو کسی بھی خوف کے بغیر کام کرنا چاہئے اور ہدایت کاروں کو بھی چاہئے کہ وہ غیر محفوظ اداکاروں کو اعتماد دے کر انہیں کھل کر کام کرنے کی چھوٹ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے