اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی کی گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں طبع آزمائی

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں طبع آزمائی شروع کردی۔

انٹرنیٹ کامیڈین اور مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کے میدان میں کھیل کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی سیاہ جینز اور ہُڈی میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں بلا بھی تھاما ہوا ہے جس سے وہ بیٹنگ کی پریکٹس کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار کا کھیل کے میدان میں بغیر بال کے شارٹ کھیلنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین سمیت کیمرے کے عقب میں موجود لوگوں کو بھی خوب بھایا جس کا اظہار انہوں نے خوب داد اور واہ واہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کیا۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے