اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بالی ووڈ فلمیں کیوں آفر ہوئیں؟ فواد خان نے وجہ بتا دی

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ فلمیں آفر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں پڑوسی ملک سے بہت پیار ملا۔

فواد خان نے حال ہی میں میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بات کی۔

دوران پوڈ کاسٹ میزبان احمد علی بٹ نے فواد خان نے سوال کیا کہ “کیا پاکستانی اداکار اپنے بہترین کام کی وجہ سے بھارتی اداکاروں کے لیے خطرہ تھے؟”، اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ “یہ ایک مشکل سوال ہے، سیاست تو ہرانڈسٹری میں ہی ہوتی ہے لیکن مجھے بھارت سے بہت پیار ملا”۔

فواد خان نے کہا کہ “مجھے میرے ڈراما سیریل “ہمسفر” اور “زندگی گلزار ہے” کی وجہ سے بالی ووڈ فلم “خوبصورت” کی آفر ہوئی تھی اور اس فلم میں کام کرنے سے پہلے سکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا، میں فلم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن میں یہ موقع بھی گنوانا نہیں چاہتا تھا”۔

اداکار نے کہا کہ “میں جب پہلی بار بھارت کام کرنے گیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم سے کہہ دیا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری تشہیر نہ کی جائے، میری کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ ہو کیونکہ لوگ کہتے ہیں جو زیادہ نظر آتا ہے وہ ہی بِکتا ہے جبکہ میرا ماننا یہ ہے کہ جو کم دِکھتا ہے اسی کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے”۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ “میرے نزدیک یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ اگر آپ کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں گے تب ہی لوگ آپ کو پسند کریں گے، مجھے لگتا ہے کہ کوئی بھی فنکار اپنے منفرد کام کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے”۔

فواد خان نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کہا کہ “اس فلم کی ٹیم بہت اچھی تھی، کہانی بھی بہت زبردست تھی، میں یہ فلم دیکھ کر کبھی بور نہیں ہوتا جبکہ میں وہ انسان ہوں جو اپنے پراجیکٹس دیکھ کر بور ہوجاتا ہے لیکن یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے