07 Jan 2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں کےساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین ان دنوں اپنی سہیلی رمشا حیات کی شادی کی تقریبات میں مصروف نظر آئیں۔
حال ہی میں ماورا حسین نے رمشا کی دعوت ولیمہ کے موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کے دل جیت لئے۔
اپنی سہیلی کی دعوت ولیمہ پر اداکارہ نے میرون ساڑھی کا انتخاب کیا جو ویلوٹ کے کپڑے سے تیار کی گئی ہے، دیدہ زیب ساڑھی میں ملبوس ماورا کی نازک ادائیں ان کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔
ماورا کا یہ ساڑھی لک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں سب ان کے حسن کی تعریف کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔