اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں گزشتہ کچھ دنوں سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ڈراموں میں اپنے معاون اور منفی کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکااؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بینا چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ “گزشتہ کچھ دنوں سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ میرا قتل کردیا جائے گا”۔

اداکارہ نے کہا کہ “دھمکیوں میں کہا جارہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “ویڈیو بنانے کا مقصد یہی ہے تاکہ اگر کل کو میرے ساتھ کچھ ہوگیا تو سب کو یہ بات معلوم ہو کہ مجھے پہلے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں”۔

بینا چوہدری نے مزید کہا کہ “میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں اُن تمام لوگوں کے نام ہیں جو مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں تو اگر کل کو میرا قتل ہوا یا میرے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آجائے گی”۔

واضح رہے کہ بینا چوہدری کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دو دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، وہ تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

وہ ڈراموں میں زیادہ تر معاون اور منفی کردار ادا کرتی ہیں اور اُن کے منفی کرداروں کی وجہ سے اکثر اُنہیں تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے