07 Jan 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست پر اہم بیان آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ’جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہار گئے لیکن آئیے اس سے سبق سیکھیں اور مضبوطی سے واپس آئیں۔‘
محمد عامر نے لکھا کہ ’شان مسعود بہت اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں تو آئیے ان کا بیک اپ لیں، عامر جمال نے شاندار کارکردگی دکھائی ہمیں ان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔‘