07 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔
اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچ ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے اور فائنل میچ بھی کراچی میں ہوگا۔
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔
لیگ کے 6 میچ اور ایک کوالیفائر دن کے وقت میں ہو گا، راولپنڈی میں 3 اور لاہور میں 2 میچ دن میں کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں 11 جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔
پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور بعدازاں 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن ہوں گے۔