06 Jan 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کے وائٹ واش کے دفاع میں آگئے۔
سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھاسکی جبکہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی، دورے پرغلطیاں بھی کیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک تجویز دوں گا، آئی سی سی تمام کرکٹ بورڈزکے لیے سٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس لےکر آئے، تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کوفیس برابر ملے، چاہے وہ کھلاڑی آسٹریلیا کا ہو یا کسی دوسرےملک کا ایک سٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس ہونی چاہیے۔