06 Jan 2024
(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھاپہ مارا۔ زائد المعیاد خام مال سے سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ چائنیز سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک کو زائد المیعاد اجزاء کی موجودگی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 2 ہزار 660 کلو زائد المیعاد چکن پاؤڈر، 12 سو کلو بیکنگ پاؤڈر، 650 کلو چکن فلیورز،20 کلو کیمیکلز تلف کر دیئے۔ فیکٹری کے سٹوریج اور صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیاز معاشرے کا ناسور ہیں، شہری شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔