اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر جمال کو محنت کا صلہ مل گیا، مین آف دی میچ قرار

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(ویب ڈیسک) عامر جمال کو محنت کا صلہ مل گیا، قومی ٹیم سڈنی ٹیسٹ تو ہارگئی لیکن باہمت پاکستانی نوجوان آل راؤنڈر کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان سڈنی ٹیسٹ ہارنے کے ساتھ ہی آسٹریلوی سر زمین پر وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار ہوا۔ سیریز میں جہاں قومی ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ میں بڑے بڑے نام مکمل ناکام رہے وہیں کینگروز کے دیس میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے اپنی کارکردگی سے ہر ایک کے دل جیت لیے۔ وہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں دوسرے نمبر پر رہے تو رنز بنانے میں پاکستانی بیٹرز میں تیسرے نمبر پر رہے۔

سڈنی میں ان کی کارکردگی بہت ہی خاص رہی۔ جب پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں مشکلات کا شکار تھی تو انہوں نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرکے 82 رنز کی ناقابل فراموش اننگ کھیلی جس کی وجہ سے پاکستان سکور بورڈ پر 313 رنز کا قابل قدر مجموعہ سجا سکا جبکہ آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 299 تک محدود کرنے میں بھی اسی نوجوان کھلاڑی کا کردار اہم رہا جس نے 6 کینگرو بلے بازوں کو پویلین بھیجا لیکن اس ساری محنت پر دوسری اننگ میں پاکستانی بیٹرز نے پانی پھیر دیا۔ تاہم انہیں اس کارکردگی کا صلہ میچ ہارنے کے باوجود میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دینے کی صورت میں ملا۔

عامر جمال نے پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی اننگ میں 6 اور میچ میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے کرکٹ ماہرین کو تعریف پر مجبور کر دیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال نے پہلی اننگ میں تین اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے بیٹ نے بھی رنز اگلے۔ جب دیگر بڑے بڑے بیٹرز ناکام ہو رہے تھے تو انہوں نے پہلی اننگ میں نا قابل شکست 33 رنز بنائے۔

عامر جمال نے مین آف دی میچ کا اعزاز پانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا ٹیم کو سیریز اور ٹیسٹ میچ میں جیت کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہیں آسٹریلوی سر زمین پر کارکردگی دکھانے پر فخر ہے اور وہ اپنی اس کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے