اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شان مسعود نے سیریز میں ناکامی کی ذمہ دار ناکام بیٹنگ لائن کو قرار دیدیا

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ناکامی کی ذمے داری فلاپ بیٹنگ پرعائد کی ہے۔

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر صرف میچ ہی نہیں بلکہ قومی ٹیم کو وائٹ واش کی ہزیمت سے بھی دوچار کیا۔ اس شرمناک شکست پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شکست کا ذمے دار بیٹنگ میں ناکامی کو قرار دے دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہماری بیٹنگ پوری سیریز میں ناکام رہی اور زیادہ رنز نہ بنا سکے کوئی بیٹر پوری سیریز میں مجموعی طور پر 200 رنز بھی نہ بنا سکا۔

شان مسعود نے یہ بھی کہا کہ سڈنی ٹیسٹ بھی میلبرن کی طرح تھا لیکن ہم مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ہم سپن کے ساتھ گئے پر وارنر اور لبوشین بہت اچھا کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کو جیت کے لیے 200 رنز تک کا ہدف دیتے تو اچھی فائٹ ہوتی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے پاکستان کو اپنی سر زمین پر چھٹی بار وائٹ واش کیا ہے۔

سیریز میں پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بیٹر سنچری بھی سکور نہ کر سکا جب کہ پاکستان کی جانب سے پوری سیریز کے ٹاپ سکورر محمد رضوان رہے جنہوں نے دو میچوں میں 193 رنز سکور کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے