اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدرمقرر کرنے پروزیراعظم کونوٹس، جواب طلب

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کا نیا صدر مقرر کرنے پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے طور پرنوٹس جاری کیا گیا ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ہٹائے گئے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے۔

دائر درخواست میں پٹیشنر نے اپنی جگہ طارق منصور بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیاد پر صدر بنانے کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا تھا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق وزیراعظم نے 21 دسمبر 2023 کو طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا، پٹیشنر 18 اگست 2022 کو چار سال کی مدت کے لیے ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی چار سالہ مدت مکمل ہونے پر آئندہ الیکشن 2026 میں ہوں گے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر کے وکیل نے کہا کہ  ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے پاس صدر کو ہٹا کر کسی اور کو عہدہ دینے کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا ۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے