اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام عوامی پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

05 Jan 2024
05 Jan 2024

لاہور :(لیاقت انصاری) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام عوامی پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا ، انہوں نے 4 گھنٹے طویل اجلاس کی صدارت کی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ فلاح عامہ کے40 ترجیحی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو نے ڈرون فوٹیجز کے ذریعے ہر منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اورتکمیل کے بارے میں بریفنگ دی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام عوامی پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء اورسیکرٹریز متعلقہ پراجیکٹس کا ہر روز دوبار دورہ کرکے خود پیشرفت کا جائزہ لیں، رات گئے بھی پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی جائے اور کام کی رفتار کا جائزہ لیاجائے، دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیں،آپ ہمت کریں اورمزید محنت کے ساتھ کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی : آپریشنز میں تاخیر اور سرجنز کی کمی دور کرنے کیلئے پلان طلب

محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری منصوبے آخری مراحل میں ہیں، پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کرنا پڑیں گی، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل سے نہ صرف قومی وسائل کی بچت ہوتی ہے بلکہ عوام کو بھی فوری ثمرات ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم یکجان ہوکرمحنت اورعزم کے ساتھ آگے بڑھے تو کوئی وجہ نہیں یہ منصوبے بروقت مکمل نہ ہوں، پوری کوشش کی جائے کہ مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر 40 فلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،منصوبوں کی تکمیل کے دوران کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی منصوبے میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،جن منصوبوں میں تاخیر کااندیشہ ہے،وہاں پر متعلقہ امور کوطے کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جائیں،رات کی شفٹ میں ورک فورس کی تعداد میں اضافہ کر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزکیا جاسکتا ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: محسن نقوی کا ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کام فروری تک مکمل کرنے کا اعلان

 وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کے منصوبوں سے متعلقہ امور میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے میو،جناح، سروسز ہسپتال، لیڈی ولنگٹن،نشترٹو ملتان اور ڈی جی خان کارڈیالوجی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ہدایت  کی جبکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، گنگارام،ہولی فیملی،نشتر،علامہ اقبال ہسپتال، بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور جنرل ہسپتال لاہور کی تعمیر و تزئین پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ 2007 سے زیر التواء ہے اب مزید تاخیر نہ کی جائے، 1370بیڈز پر مشتمل لاہور چلڈرن ہسپتال بچوں کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، میو اور کینسر ہسپتال مناواں 20جنوری سے عوام کے لئے کھول دیاجائیگا جبکہ گجر کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر 31جنوری تک مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں: مختصر وقت میں پولیس فورس کی بہتری کیلئے ہر ممکن کام کیا: محسن نقوی

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم،بلال افضل،منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جمال ناصر، ابراہیم حسن مراد، مشیران کنور دلشاد، وہاب ریاض، چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاور اعلی حکام اجلاس میں شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے