اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

50 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں وہ سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہیں: تحقیق

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 50 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہیں۔

یونیورسٹی آف کیمبرج میں کی جانے والی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں محققین کا کہنا ہے کہ  سوشل میڈیا کے ساتھ کچھ لوگوں کا تعلق رویے کی لت کے جیسا ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم میلینیئم کوہورٹ سٹڈی سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہی ہے۔ یہ مطالعہ یونیورسٹی آف لندن میں سنٹر فار لونگیٹیوڈنل سٹڈیز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس تحقیق میں 2000 سے 2001 کے درمیان برطانیہ میں پیدا ہونے والے 18 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیوں کا مطالعہ کیا گیا تاکہ 21 ویں صدی کی ابتدا میں پیدا ہونے والے بچوں کے پس منظر کو ریکارڈ کیا جاسکے۔

کیمبرج محققین نے جائزے میں دیکھا کہ سروے کیے گئے 7022 افراد کے 48 فی صد حصے نے ’میرا خیال ہے میں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہوں‘ کے جملے سے اتفاق یا قطعی اتفاق کیا۔

یہ ڈیٹا جنوری 2018 سے مارچ 2019 کے درمیان اکٹھا کیا گیا، جس وقت ان شرکاء کی عمر 17 برس تھی۔

سروے میں شریک وہ تمام افراد جن کو یہ لگتا تھا کہ وہ اس لت میں مبتلا ہیں ان میں لڑکوں (37 فی صد) کی نسبت لڑکیوں (57 فی صد) کی شرح زیادہ تھی۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کی گریجویٹ طالبہ اور تحقیق کی سربراہ جورجیا ٹرنر کا کہنا تھا کہ محققین یہ نہیں کہہ رہے کہ جن لوگوں کو لگتا ہے وہ لت میں مبتلا ہیں، وہ مبتلا ہیں۔ لیکن اس بات کا احساس اچھا نہیں ہے کہ ان کو محسوس ہوتا ہو کہ ان کے اپنے رویے پر کوئی قابو نہیں، لہٰذا یہ کافی حیرت انگیز چیز ہے کہ کئی لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔

جورجیا ٹرنر نے مزید کہا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ سوشل میڈیا کی لت منشیات کی لت کی طرز پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے