اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لگتا ہے شاہین کو انجری سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے: عثمان خواجہ

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر فاسٹ بولر کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کے آرام سے متعلق سوال پر کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی قدر نہیں کرتا البتہ فاسٹ بولر کے ورک لوڈ سے متعلق علم نہیں، سیریز کے دوران ہمارے بالرز بھی ریسٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، جس کی وجہ سے فٹنس پر اثر پڑتا ہے، شاہین کی پچھلی انجری کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ انجری کے بعد واپسی پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہے تاہم شاہین کے حوالے سے بات کرنے سے پہلے مجھے حقائق جاننا ضروری ہیں، ایسا لگتا ہے مینجمنٹ انہیں انجری سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سابق کپتان وسیم اکرم اور لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے شاہین آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2023 کے دوران شاہین آفریدی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ اہم معرکے میں انگلینڈ کیخلاف بالنگ نہیں کروا سکے تھے جسکا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے