اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 کرکٹ سے صرف پیسہ بنتا ہے کھلاڑی نہیں، محمد یوسف

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جا رہی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہماری کوشش ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت کر آئیں، امید ہے ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، سخت سردی کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہیے، جنوبی افریقہ میں اچھی بیٹنگ وکٹیں ہوتی ہیں، وکٹیں کیسی بنیں گی؟ وہاں جا کر پتا چلے گا، میچ کے دوران کھلاڑیوں کو ایگریشن دکھانے کا کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کے ذمہ دار کھلاڑی خود ہوتے ہیں، کوچ نہیں، ہم ٹی 20 کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نیچے چلی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے