اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کا اہم اقدام ،بڑھاپے کی رفتار میں کمی لانے والا پروٹین تیار کرلیا

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بڑھاپے کی رفتار کو سست کرنے والا پروٹین تیار کرلیا گیا۔

تحقیق میں محققین کو HKDC1 نامی ایک پروٹین کے متعلق معلوم ہوا ہے جو نقصان زدہ مائٹو کونڈریاکی بحالی اور لائسوسومز (جو خراب خلیوں کے خراب حصوں کو توڑتے ہیں اور صاف کرتے ہیں) کی مرمت کے لیے اہم ہوتا ہے۔

جب مائیٹوکونڈریا اور لائسوسومز اس طرح کام نہیں کرتے جیسا کہ انہیں کرنا چاہیے،تب خلیے بھی باقاعدگی سے کام نہیں کرتے اور زومبی بن جاتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق ایک صحت مند خلیہ بڑھاپے کو دور رکھتا ہے جس کا مطلب ہے HKDC1 کو ہدف بنانے والی ادویات عمر سے متعلقہ بیماریوں کا علاج کر سکتی ہیں۔

آج تک محققین مائیٹوکونڈریا اور لائسوسومز کے فعل کو مکمل طور پر نہیں سمجھے تھے۔ تاہم ان کو یہ علم تھا کہ فیکٹر ای بی (ٹی ایف ای بی) اس سب میں شامل ہوتا ہے۔ سائنس دانوں نے تحقیق میں دیکھا کہ HKDC1 ٹی ایف ای بی کی مقدار میں اضافے میں مدد دینے اہم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق HKDC1 کی کم مقدار مائیٹوکونڈریا کے غیر فعال ہنے اور نقصان زدہ لائسوسومز کے جمع ہونے کا سبب ہوسکتا ہے لیکن پروٹین کی مناسب مقدار میں موجودگی مائٹوکونڈریا کے کچرے کو صاف کرنے اور لائسوسومز کو نقصان سے بحالی میں مدد دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے