اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی کا افتتاح کردیا

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی کا افتتاح کردیا۔

6 ہفتے کی ریکارڈ مدت میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی مکمل طور پر نئی ہوگئی، نئی ایمرجنسی بلڈنگ میں 50 بیڈز کا اضافہ کردیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا، جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مریضوں کا ریکارڈ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کے کام کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

 محسن نقوی نے اپ گریڈ ہونے والی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا اور دل کے مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے آئی سی یو،  ایکو روم اور دیگر سہولتوں کا معائنہ کیا اور  نئے بیڈز کا معیار چیک کیا،محسن نقوی نے خصوصی افراد کے لئے مخصوص واش رومز بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

 نگران وزیراعلیٰ نے استقبالیہ پر مریضوں کی آمد سے علاج معالجے تک کے نئے وضع کردہ نظام کا مشاہدہ کیا اور کوریڈور سے ملحقہ جگہ پر مزید پودے رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر بیڈ پر کارڈیک مانیٹرنگ سسٹم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال انتظامیہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے