اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلپ کے کیچ دکھنے میں آسان لیکن بہت مشکل ہوتے ہیں: سلمان علی آغا

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا آسٹریلیا کیخلاف میچز میں کیچز ڈراپ ہونے کے دفاع میں سامنے آگئے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ  کیچز کسی سے بھی چھوٹ سکتے ہیں، سلپ کے کیچ دکھنے میں آسان لیکن بہت مشکل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلپ کے کیچز میں وقت کم ملتا ہے، فوری ری ایکٹ مشکل ہوتا ہے، ہم کیچز لے بھی رہے ہیں ان پر تو کوئی بات نہیں کرتا، کیچز چھوڑنا کھیل کا حصہ ہے، آسٹریلیا نے بھی کیچز چھوڑے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ سیکنڈ سلپ میں کیچز زیادہ نکلتے ہیں، بابر نے سوچا وہ کھڑے ہوتے ہیں، بابر سے بھی کیچ ڈراپ ہوسکتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں اب سب ہی بیٹنگ کر لیتے ہیں، آسٹریلیا کے دورے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، ڈیوڈ وارنر کے لیے کوچز کی ہدایت پر ایک خاص ایریا پر بولنگ کرتے ہیں۔

کرکٹ میں برے وقت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیڈ پیچ ہر کھلاڑی پر آتا ہے، بابر بہتر جانتے ہیں وہ کس طرح اس سے نکلیں گے، بابر اعظم نے جتنا پرفارم کیا ہے اس کے مقابلے میں یہ چھوٹا بیڈ پیچ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے