اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ کا ممکنہ شیڈول تیار،پاک بھارت ٹاکرے کا دن بھی سامنے آگیا

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ممکنہ شیڈول تیار کرلیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایونٹ 4 جون سے 20 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو گا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، پہلے راؤنڈ میں پانچ، پانچ ٹیمیں چار گروپس میں مدمقابل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکا بھی شامل ہے اس لیے پہلے راؤنڈ میں اس گروپ کے زیادہ تر میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلیس میں امریکا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 9 جون کو نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ تجویز ہے جبکہ 11 جون کو پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ نیویارک میں ہی پڑے گا،  16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ فلوریڈا میں شیڈول ہے۔

پہلے راؤنڈ میں شریک چاروں گروپس میں سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی جہاں انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے فیڈ بیک اور منظوری کے لیے یہ شیڈول بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے اور اب جلد ہی حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے