اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کام فروری تک مکمل کرنے کا اعلان

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کام فروری کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کا اعلان دیا۔

پی آئی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کم وقت میں منصوبے مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، پی آئی سی کی ایمرجنسی کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا گیا، اب ہم یہاں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری بنانے جارہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اب سوچ رہے ہیں یہاں بائی پاس آپریشن کی ویٹنگ لسٹ کو کیسے ختم کرنا ہے، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تھرڈ فلور بھی مکمل ہورہا ہے، اب پی آئی سی کے مزید دوبلاکس دیکھ رہے ہیں کہ  انہیں کیسے ٹھیک کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا کچھ حصہ بند ہونے پر ڈاکٹرز کو بھی مشکلات پیش آئیں، کل ہم چلڈرن ہسپتال ملتان کی طرف جارہے ہیں، ، ہر منصوبے پر سب کچھ میڈ ان پاکستان لگ رہا ہے، ہر پراجیکٹ میں جتنا بجٹ مختص کیا گیا اس سے کم لگ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا کام بھی جاری ہے، ہماری ٹیم دن رات ایک کیے ہوئے ہے ،جن ہسپتالوں میں کام شروع کیا مکمل کر کے جائیں گے،  پنجاب کے 16 بڑے ہسپتالوں میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم لا رہے ہیں، دیگر شہروں میں سہولیات فراہم کرنے سے لاہور میں ہسپتالوں پر دباؤ کم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے