اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانے کے سنگین نقصانات ہو سکتے ہیں

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) زیادہ تر لوگوں کو کھانے کے بعد میٹھا کھانا پسند ہوتا ہے اور شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں میٹھا ایک عام سی بات ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ہائی شوگر لیول

میٹھی ڈش کوئی بھی کیوں نہ ہو اس میں چینی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ناصرف جسم میں  شوگر کے لیول کو بڑھاتی ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تو کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔

نیند کا متاثر ہونا

رات میں سونے سے قبل میٹھا کھانا آپ کی نیند کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس کے سبب یا تو آپ کو نیند نہیں آئے گی یا پھر آپ کو سونے میں مشکلات پیش آئیں گی جب کہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ کے ساتھ ساتھ جسمانی تناؤ کا شکار بھی رہیں گے، اس کے علاوہ آپ دن میں بھی سست محسوس کریں گے۔

پیٹ کی خرابی

آپ کو معلوم ہے زیادہ یا تیز میٹھا کھانے سے پیٹ کی خرابی بھی ہوسکتی ہے، زیادہ یا تیز میٹھا کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے اور آپ کو تیزابیت کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

دانتوں میں تکلیف

 رات کو میٹھا کھا کر سونے سے آپ دانتوں کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رات میں میٹھا کھانا آپ کے دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے، اسی لیے دانتوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے میٹھا کھانے کے بعد دانتوں کو صاف کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ میٹھا کھانے سے وزن بھی بڑھتا ہے جب کہ میٹھا کھانے کی طلب آپ کو مزید بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے