اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ایئرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔

حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ایڈوائزری کے نتیجے میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے