(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایوارڈز 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔
مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگنڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کمار یادیو شامل ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں سری لنکا کی چماری اتاپتو، انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، آسٹریلیا کی ایلیسے پیری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزے، بھارت کے یاشاسوی جسوال، سری لنکا کے دلشن مدھو شنکا، اور نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا شامل ہیں۔
ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل ہونے والی کھلاڑیوں میں بنگلادیش کی معروفا اختر، انگلینڈ کی لارین بیل، سکاٹ لینڈ کی ڈار کےکارٹر اور آسٹریلیا کی پھوئبی لچ فیلڈ ہیں۔
آئی سی سی ایوارڈز کےفاتحین کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا،ایوارڈز جیتنے والے کرکٹرز کا اعلان اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔