اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال کا نام ریکارڈ بُک میں درج

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروا لیا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤنڈر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔

عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ سکور اور 5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلیئر بھی ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان اوپنرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی اننگز کے باعث گرین شرٹس پہلی اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے