اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کو آخری لمحات میں پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت مل گئی۔

اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کی انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ یکم جنوری تھی، پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے یکم جنوری کو ہی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) سے رابطہ کرکے ایک دن کی توسیع لی اور فوری ٹرائلز کرا کے پاکستان ٹیم کی انٹری کرا دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش رنگ لے آئی اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی سکواڈ کی اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی گئی۔

رپورٹ کے  مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف ایگزیکٹو سیکرٹری علی عباس کے بروقت ٹیم انٹری بھجوانے کے عمل کو بھی سراہا گیا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن طیب اکرام کا ٹیم کے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق پر شکریہ ادا کیا گیا۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور اس کے صدر طیب اکرام کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی کا ساتھ نبھایا اور ہرممکن معاونت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کیلئے ممکنہ طور پر 12 جنوری کو مسقط کیلئے روانہ ہوگی، 15 تا 21 جنوری کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائر میں گرین شرٹس پول اے میں شامل ہیں، جس کی دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، ملائیشیا اور چین ہیں جبکہ پول بی میں جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے