اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس بارے پشاور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پشاور ہائی کورٹ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے فیصلہ تحریر کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے دائرہ اختیار کو نظر انداز کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ جو مقدمے میں مرکزی فریق ہے اس کو بغیر سنے حکم امتناع جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا درخواست گزار کو دیا جانے والا انٹر ریلیف پورے مقدمے پر اثر انداز ہوا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت حکم امتناع کو واپس لیتی ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اپنے فیصلوں میں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا حکم دے چکی ہے، درخواست گزار کے تحفظات مرکزی درخواست میں سنے جائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مین درخواست پہلے سے مقرر کردہ تاریخ پر سنی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے