اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا: آمنہ الیاس

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی والدہ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے اہل خانہ سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم چار بہنیں تھیں، میری بڑی بہن 20سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، اور جب میں 4 سال کی تھی تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے اور میری والدہ نرس تھیں، ان دونوں کی ملاقات کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا،میرے ماموں، خالائیں، نانی اور ننھیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔

آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن میرے والد کے انتقال کے بعد والد کے خاندان والوں نے میری والدہ سے تعلقات ختم کرلیے۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ غیر مسلم تھیں اور میرے تمام رشتے دار غیر مسلم ہیں، میری والدہ کی فیملی مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ان سے ناراض تھی جب کہ دوسری جانب جن کے لیے میری ماں مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد میرے والد کے خاندان والوں نے والدہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت ہمیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے