03 Jan 2024
(لاہور نیوز) سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل سات مریض زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے دو مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
انہوں نے کہا ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔