اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی: ناقص انتظامات پر 15 ریسٹورنٹس کو 3لاکھ 30 ہزار جرمانہ عائد

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لکشمی چوک میں واقع 19 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ناقص انتظامات پر 15 ریسٹورنٹس  کو 3لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، 200 لٹر زائد المیعاد ناقابل استعمال آئل تلف اور 4 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے، زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔

گندے فریزر اور کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز سرٹیفکیٹ بھی عدم موجود پائے گئے۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر 15 پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے.

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ناقابل استعمال زائد المیعاد آئل کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے، صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ، اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص اشیاء کا استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، خوراک کے معیار پر زیرو ٹالرنس اپنائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے