اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائلین کی سہولت کیلئے متعدد اضلاع لاہور ہائیکورٹ کے قریبی بنچوں سے منسلک

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) سائلین کی سہولت کیلئے پنجاب کے متعدد اضلاع کو لاہور ہائیکورٹ کے قریبی بنچوں سے منسلک کردیا گیا۔

عوامی سہولت اور سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے ویژن کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد متعدد اضلاع کو قریبی بنچوں کے ساتھ منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھکر کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا، ضلع میانوالی کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا، ضلع لودھراں کو لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

اسی طرح ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ 9 جنوری سے ضلع بھکر، ضلع میانوالی، ضلع لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے مقدمات متعلقہ بنچوں پر سنے جائیں گے، تینوں اضلاع اور تحصیل سرائے عالمگیر کے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر زیرالتواء مقدمات متعلقہ بنچز پر ٹرانسفر کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھکر، میانوالی، لودھراں اور سرائے عالمگیر کے سائلین کو اپنے مقدمات کے لئے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ آنا پڑتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے