اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ، فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تعریف کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی پہنچے، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے خدمت مرکز کا تفصیلی  دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ دینے والے شہریوں سے ملاقات کے دوران آن لائن ٹیسٹ کا مشاہدہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پر شہری کو دوبارہ تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل اور وقت کے بارے دریافت کیا۔

شہریوں نے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس کے سسٹم کو سراہااور خدمت مرکز میں موجود عملے کے رویے اور کام کی بھی تعریف کی۔

محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اب لائسنس بنوانے میں تاخیر نہیں ہوتی اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے ، خدمت مرکز کا عملہ بھی رہنمائی اور بہت تعاون کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خدمت مرکز میں ٹوٹی ہوئی ٹائلز کو فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی ٹائلز کی جگہ فوری طور پر نئی ٹائلز لگائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے