اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پہلی محبت میں ناکامی پر ایک سال تک روتا رہا: ہمایوں سعید

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(محمد بلال) مقبول پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں کی گئی پہلی محبت میں ناکامی پر میں ایک سال تک روتا رہا۔

حال میں اداکار ہمایوں سعید نے دنیا  نیوز کے مقبول ترین پروگرام "مذاق رات " میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئراور محبت سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے ان سے کرش سے متعلق سوال کیا جس پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ میرا پہلا کرش تھیں مگر  اب میرا کوئی کرش نہیں رہا لیکن مجھے وہ تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں جو اچھی ہوتی ہیں۔

یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے ایک  سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے کم عمری میں یک طرفہ محبت ہوئی تھی جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت میں تبدیل ہو گئی لیکن اس کے باوجود اس لڑکی نے مجھےدھوکا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل میں جس لڑکی سے پیار کرتا تھا اسے میں ڈرائیونگ سکھاتا تھا، میں گاڑی پر اس لڑکی کو ساحل سمندر بھی لے جایا کرتا تھا اور وہ لڑکی اپنے گھر والوں کو کہتی تھی کہ مجھے ہمایوں سعید پسند ہیں۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ایک دن اس لڑکی نے مجھے آکر کہا کہ وہ مجھ سے نہیں بلکہ فلاں لڑکے سے محبت کرتی ہے اور وہ آج سے کسی اور کی ہوگئی ہے جس پر میں بہت افسردہ ہوا  یہاں تک کہ دوست کو واقعہ بتاتے ہوئے رو بھی پڑا۔

اداکار کا مزیدکہنا تھا کہ پہلی محبت میں دھوکا ملنے کا غم میں ایک سال روتےہوئے مناتا رہا، پھر میں نے اس لڑکی کو بھلا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے