اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سال 2023ء: وفاقی ٹیکس محتسب میں 8 ہزار 76 شکایات درج

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) سال 2023ء کے دوران 8 ہزار 76 شکایات وفاقی ٹیکس محتسب میں درج کرائی گئیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ کارکردگی سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 7 ہزار 889 شکایات پر فیصلہ کیا گیا، سال 2023ء کے دوران 5 ہزار 366 فیصلوں پر عملدرآمد کروایا گیا، ایک سال کے دوران 5 ہزار 704 شکایات پر عملدرآمد ہونا باقی ہے۔

ایف ٹی او کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح 94 فیصد سے زائد رہی، سال 2022ء میں 5 ہزار 752 شکایات ٹیکس محتسب میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، گزشتہ سال فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح 73 اعشاریہ 29 فیصد تھی، ایف ٹی آفس میں ٹیکس سے متعلق معلومات کیلئے 60 ہزار کالز موصول ہوئیں،ایف ٹی او کے واٹس ایپ پر 80 ہزار سے کالز موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صدر مملکت نے ایف ٹی او کے 86 فیصد سے زائد فیصلوں کو برقرار رکھا، ایف بی آر کی جانب سے ایف ٹی او کی سفارشات پر مثبت ردعمل ہے، سالہا سال سے ویئر ہاؤسز میں کھڑی نان کسٹم گاڑیوں کی نیلامی کا حکم جاری کیا گیا۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ایف ٹی او کی سفارشات پر تنخواہ دار اور پینشنرز کیلئے ٹیکس ادائیگی کو آسان کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے