اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان کا سیاست میں انٹری دینے کا خواب چکنا چور

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کا سیاست میں انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا، الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور قانون سازوں سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی قانون سازی کریں تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں میری سکروٹنی تھی، ریٹرننگ آفیسر نے دوہری شہریت کو بنیاد بنا کر میرے کاغذت نامزدگی کو واپس کر دیا جبکہ پاکستان کے آئین میں ہے ایک عام شہری دوہری شہریت رکھ سکتا ہے تو اسے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ماہ کروڑوں روپے پاکستان بھجواتے ہیں جس سے ملک کی معیشت میں استحکام آتا ہے اس لیے تارکین وطن کے لیے خصوصی قانون سازی کی جائے تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لے کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 128سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو دوہری شہریت کے باعث مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے