(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے 160 برس مکمل ہو گئے۔
تاریخی ادارے نے 1864 میں اندرون لاہور میں حویلی دھیان سنگھ میں آنکھ کھولی۔ 9طلبہ کے ساتھ تعلیمی سفر شروع کرنے والے اس تعلیمی ادارے میں تقریبا 15 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے سلام ہال میں 160 ویں فاؤنڈرز ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان اور سابق وی سی پروفیسر حسن امیر شاہ نے شرکت کی۔ تقریب سے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تدریسی اور انتظامی صدور کے علاوہ اولڈ راوینز کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سابق ڈین ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے کہا گورنمنٹ کالج روایات کا آمین ہے، ایسے اداروں کے ساتھ تجربے نہیں کرنے چاہئیں، پچھلے سالوں میں یہ ادارہ وہ ادارہ نہیں رہا، جو اس ادارے کی روایات کو نقصان پہنچائے گا اس سے اختلاف رہے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان نے کہا بگڑے ہوئے سسٹم کو ٹھیک کرنا آسان نہیں، لیکن بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ہم نے طلبہ کے ہاسٹل چارجز اور فیس کم کر دی ہے، طلبہ سے جو زیادہ ٹیوشن فیس لی گئی، اس کو اگلے سمسٹر میں ایڈجسٹ کریں گے، نئی ایڈمیشن پالیسی سے داخلے کم ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا گورنمنٹ کالج ایک درگاہ ہے، ہم نے مالی معاملات کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بھی بہتر کرنا ہے، فاؤنڈرز ڈے پر تمام طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اولڈ راوین ڈاکٹر فرید ملک نے بھی فاؤنڈرز ڈے کی تقریب سے خطاب کیا۔