اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مقامی حکومتوں کے لئے 2023ء بحرانوں سے بھرپور سال رہا

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہور نیوز) مقامی حکومتوں کے لئے 2023ء بحرانوں سے بھرپور سال رہا۔ بلدیاتی آرڈیننس کو بار بار تبدیل کیا گیا۔

الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کروانے کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے سامنے بے بس نظر آیا۔ بلدیاتی ادارے بیوروکریسی چلا رہی ہے۔ فنڈز ہونے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی کام نہ ہو سکے۔

2023ء میں لاکھوں شہری بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی مختلف بحرانوں سے دوچار رہا۔ تقریباً دو سال ترقیاتی کام ہی نہ ہو سکے۔

لاہور کے 60 فیصد سے زائد علاقے سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ شہر میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار رہی۔ غیر قانونی تعمیرات کا بھی تدارک نہ ہوا۔  2023 میں ریگولیشن اور پلاننگ ونگ کو ایک ارب روپے سرکاری ریونیو کا نقصان ہوا۔

بلدیاتی قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے 2023ء مایوس کن رہا۔ بلدیاتی اداروں کی ترقی کے لئے ایکٹ 2022ء کا نفاذ کیا گیا۔ نگران حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء ختم کر کے بلدیاتی ایکٹ 2013ء نافذ کر دیا جس میں پہلے ہی بے شمار سقم موجود ہیں۔ 2023ء میں ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے نادرا سے منسلک کرنے کا پلان  پورا نہ ہو سکا۔ پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی سرکاری زمینوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا گیا۔ آمدن میں 250 گنا سے زائد اضافہ کیا گیا۔ شہر کے لئے 3 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے۔ یہ ترقیاتی کام رواں سال شروع ہوں گے۔ ان کاموں سے شہریوں کے مسائل میں معمولی کمی آ سکے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں، نگران سیٹ اپ میں قانون کے مطابق مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے