اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، فواد چودھری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کو روکنے کی درخواست دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کا توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل خلاف قانون ہے، اس کیس میں جیل ٹرائل کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جیل ٹرائل کی وجہ سے میرے مؤکل کا بھی جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے، ہم جیل ٹرائل کیلئے وہاں جاتے ہیں تو باڈی سرچ کرتے ہیں، قلم تک جانے کی اجازت نہیں ہوتی، گزشتہ سماعت پر میری کولیگ سوزین جہان خان ایڈووکیٹ کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور خاتون وکیل کو ہراساں کرنے پر جیل انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے