اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آشنا سے ملکر چوہنگ میں ساس،سسراور نند کی قاتل خاتون کا ہولناک انکشاف

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمہ نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ فرح نے 2010 میں اپنے پہلے خاوند کو بھی راولپنڈی میں قتل کروایا تھا۔ ملزمہ نے اپنے سابقہ خاوند کو موجودہ خاوند کی مدد سے قتل کروایا تھا اور قتل کے بعد ملزمہ نے وقار سے شادی کرکے سابقہ خاوند کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ 13 سال بعد ملزمہ نے ارسلان نامی نوجوان کے ساتھ ملکر موجودہ خاوندوقار کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن واقعے کے روز اسکا خاوند گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔ ملزمہ نے ارسلان کے ساتھ ملکر ساس، سسر اور نند کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا۔

ملزمہ خاوند اور اس کے خاندان کو قتل کرکے ملزم ارسلان سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔واضح رہے کہ گزشہ روز چوہنگ کے علاقے شاداب کالونی میں 3 افراد کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے