اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی کے 26 ویں کانووکیشن کی تقریبات کا آغاز

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی) کے 26 ویں کانووکیشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب  کے 26 ویں کانووکیشن کے حوالے سے یوسی پی لاہور کے آڈیٹوریم میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز  سہیل افضل جبکہ محترمہ سلیمہ ہاشمی  گیسٹ آف آنر تھیں۔

پروریکٹر یوسی پی پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ اعوان ،ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد کانووکیشن تقریبات میں شریک ہوئی۔

پہلے سیشن میں ایک رول آف آنر، ایک میرٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ 236 پوزیشن ہولڈرز کومیڈلز جبکہ 30طلبہ کو  پی ایچ ڈی  اسناد سے نوازا گیا۔

گیسٹ آف آنر محترمہ سلیمہ ہاشمی نے کامیاب طلبہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو یوسی پی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ اعوان نے 2023 میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب   کے طلبہ کی  مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سات نئے تعلیمی پروگراموں کا آغازکیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے UI GreenMetric کی عالمی درجہ بندی میں 259 ویں پوزیشن حاصل کی، قومی سطح پر چھٹی  جبکہ  نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی،طلبہ نے تقریباً دو لاکھ درخت لگا کر آلودگی سے پاک ماحول کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

اس موقع پر طلبہ نے بھی کامیابی کی وجہ یوسی پی کے اعلیٰ تعلیمی ماحول کو قرار دیا۔ کانووکیشن کے  مرحلہ وارسیشنز میں 3 ہزار 307 گریجوایٹس کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے