(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اہلیہ ایمن میرے لیے "ملکہ" ہے اس کیلئے اپنی زندگی مکمل تبدیل کرلی۔
منیب بٹ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار نے ایمن خان سے شادی کے بعد اپنے آپ کو بدلنے، گھر کے خرچے اور کامیاب شادی کے راز سے متعلق گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران منیب بٹ نے کہا کہ اداکارہ ایمن خان سے شادی کے بعد میں نے اپنی شخصیت میں "360 ڈگری" تبدیلی پیدا کی ہے، شادی سے پہلے میری شخصیت بالکل مختلف تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد اپنی پوری زندگی تبدیل کردی، مثال کے طور پر میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانا ختم کردیا ہے، شادی کے بعد اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم جیسے ہیں ویسے ہی پسند کیا جائے تو یہ سب فلمی دنیا میں ہوتا ہے۔
منیب نے کہا کہ میں شادی سے قبل چائنیز کھانا نہیں کھاتا تھا، ایمن سے شادی کے بعد میں نے چائنیز کھانے کھانا شروع کیے کیونکہ ایمن کو پسند ہیں۔
گھر کے خرچوں سے متعلق بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی بھی ایمن سے پیسے نہیں لیے، اہلیہ اور میری دونوں بیٹیاں میری ذمہ داری ہیں، مجھے ان کی خرچے پورے کرنے ہیں، میں ان کی ذمہ داری نہیں ہوں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی میرے لیے "ملکہ" ہیں، گھر میں بیٹھیں اور آرام کریں، باہر سے جو چاہیے اس کی ذمہ داری میری ہےتاہم اگر ایمن باہر کام کرنا چاہتی ہیں تب بھی مجھےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔