30 Dec 2023
(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جامعات میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ صرف منظور شدہ ڈگری پروگرامز میں ہی داخلہ لیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے مختلف کونسلز کی فہرست جاری کر دی۔ مجموعی طور پر 15 کونسل کی فہرست ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی۔ ایچ ای سی نے کہا ہے کہ غیر منظور شدہ ڈگری پروگراموں میں داخلے سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہو گا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن غیر منظور شدہ پروگراموں کی ڈگری تصدیق نہیں کرے گا۔