اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کی بجلی کاٹنے کا حکم

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کی بجلی کاٹنے کا حکم دے دیا۔

سموگ  کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ سموگ پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لئے گراؤنڈ واٹر استعمال کر رہی ہے، جب تک ٹیوب ویل سربمہر نہیں ہوں گے، یہ لوگ باز نہیں آئیں گے، ہم مختلف علاقوں میں پانی کی آلودگی چیک کر رہے ہیں، کرکٹ میچز کے دوران لگائے جانے والے جنریٹرز ماحول دوست ہونے چاہئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہیلوجن لائٹس کو بھی تبدیل کرنا چاہئے۔

کمیشن کے وکیل نے یہ نقطہ بھی اٹھایا کہ جو انڈسٹریز عدالتی حکم پر سِیل ہوئیں وہ بار بار خود ہی سِیل ختم کر رہی ہیں، آخری حل یہی ہے کہ لیسکو ان کی بجلی کاٹ دے۔

جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لیسکو کو حکم دیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ سڑکوں پر صاف پانی کے چھڑکاؤ کا ذمہ دار واسا ہے۔ سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لئے نہر یا وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، ہماری بیوروکریسی میں بہت بگاڑ آ چکا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہر آدمی کو نئے سال میں بحیثیت مجموعی پوری دنیا کے لئے کچھ کرنا چاہیے، اگر دنیا بہتر ہو گی تو ہم بہتر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے